Voice of Asia News

کاشتکار آم کے پودوں کی کانٹ چھانٹ کاعمل بروقت مکمل کریں،ماہرین زراعت

قصور(وائس آف ایشیا) ماہرین زراعت نے باغبانو ں کو آم کے پھل کی برداشت کے بعد بیمار‘خشک‘آپس میں الجھی ہوئی‘ بٹور‘زمین سے لگنے والی شاخیں فوری کاٹنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ کاشتکار آم کے پودوں کی درست اندازمیں کانٹ چھانٹ کاعمل بروقت مکمل کرلیں اور درختوں کی چھتری کو مناسب حدتک کاٹ کر اس کی سنبھال مناسب طریقے سے کریں تاکہ وہ بہترپھل دینے کے قابل رہ سکے۔انہوں نے کہا کہ آم کے درختوں کی کانٹ چھانٹ کیلئے آری یا تیزدھارآلات کا استعمال کیاجائے اور کلہاڑے یا کندآلات کا ہرگزاستعمال نہ کیاجائے کیونکہ اس سے پودے کو نقصان کا احتمال ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی شاخیں کاٹنے کے بعد ان پر بورڈ وپیسٹ لگادیاجائے۔انہوں نے کہا کہ بڑی شاخ کو ہمیشہ ترچھاکاٹ کر اس کے اوپر بورڈ وپیسٹ لگانے سے انتہائی مفید اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے