Voice of Asia News

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود نے کھلے سمندر میں ’سی اسپارک‘ کا جائزہ لیا

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) پاک بحریہ کی مشق ’سی اسپارک‘ کے دوران نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کھلے سمندر میں جنگی مشقوں میں بحری جہازوں کی شمولیت اور ان کے جنگی حربوں کا جائزہ لیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے بحری بیڑے کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہیں مشق کی تازہ ترین صورتحال پر بریفننگز بھی دی گئیں۔نیول چیف نے مشق میں حصہ لینے والے افسروں اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور اس ذمہ داری کی انجام دہی کیلئے بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔مشقوں کے دوران پاک بحریہ کے بحری جہازوں نے ایک دوسرے کے خلاف کھلے سمندر میں جنگی چالوں کا مظاہرہ کیا ۔ترجمان پاک بحریہ نے کہا سی پیک کے بحری تحفظ کو یقینی بنانا بھی اس مشق کا حصہ ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے