Voice of Asia News

متحدہ عرب امارات کا اپنا تیار کردہ پہلا سیٹلائٹ خلا میں روانہ

دبئی(وائس آف ایشیا) متحدہ عرب امارات نے اپنا سیٹلائٹ خلیفہ سیٹ خلا میں روانہ کر دیا۔ یہ سیٹلائٹ جاپان میں تانی گاشیما خلائی مرکز سے ا?ئی ا?ئی اے ایچ راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق خلیفہ سیٹ پہلا سیٹلائٹ ہے جو مکمل طور پر اماراتی انجینئرز اور ماہرین کی ٹیم نے ڈیزائن ، ٹیسٹ اور تیار کیا۔ اس کی تیاری محمد بن راشد خلائی مرکز کی ٹکنالوجی تجربہ گاہ میں ہوئی۔یہ سیٹلائٹ 5 رجسٹرڈ پیٹنٹس کا حامل ہے اور اس کا شمار ٹکنالوجی کے لحاظ سے دنیا کے جدید ترین سیٹلائٹس میں کیا جا رہا ہے۔سیٹلائٹ کے اپنے مدار میں داخل ہونے کے ساتھ ہی یہ اعلی ترین کوالٹی کی تصاویر لے کر محمد بن راشد خلائی مرکز میں اپنے زمینی اسٹیشن کو ارسال کرنا شروع کر دے گا۔ یہ تصاویر دنیا بھر میں سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کو ماحولیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے، قدرتی ا?فات کی صورت میں امدادی کوششوں اور شہری ترقی اور منصوبہ بندی میں مدد گار ثابت ہوں گی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے