Voice of Asia News

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت رحجان سے ہوا

کراچی( وائس آف ایشیا ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز کاروبار کا آغاز مثبت رحجان سے ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 100 سے زائد پوانئٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈرڈ انڈیکس 871.58 پوانٹس کے اضافہ کے ساتھ 41428.03 کی سطح پر بند ہوا تھا۔منگل کے روز مارکیٹ کھلتے ہی ہنڈرڈ انڈیکس 195 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41648 پر پہنچ گیا۔پیر کے روز بھی کاروبار کے آغاز میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 871 پوانٹس اضافہ کے ساتھ 41428.03 کی سطح پر بند ہوئی۔سعودی عرب سے بیل آٹ پیکچ ملنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مثبت رحجان دیکھنے کو مل رہا ہے اور چین کی جانب سے امدادی اعلان کے بعد بھی سرمایا کار پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں متحرک ہو گئے ہیں۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کے دن بازار حصص میں 924 پوانٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ مارکیٹ 924 پوانٹس اضافہ کے ساتھ 40556 پوانٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔گزشتہ جمعرات کواسٹاک مارکیٹ 360 پوانٹس کے اضافہ کے ساتھ 39631 پوانٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔ جمعرات کو بازار حصص میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 421 سے زائد پوانٹس کا اضافہ ہوا تھا، اس کے بعد انڈیکس نیچے آیا لیکن جلد ہی مارکیٹ میں تیزی غالب آگئی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے