Voice of Asia News

فلائنگ کار کے بعد اب اڑنے والی موٹرسائیکل متعارف

ماسکو(وائس آف ایشیا) روسی کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیار کردہ اڑنے والی ’ہوور بائیک‘ متعارف کرادی۔ڈرونز اور اڑتی گاڑیوں کے بعد اب لوگ  ’اڑن بائیک‘ کے مزے لینے کے لیے تیار ہوجائیں کیونکہ مشہور ٹیکنالوجی کمپنی نے فضا میں بائیک چلانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کردیا ہے۔ایس تھری ’ہوور بائیک‘ کے ڈیزائن میں تجدید کے ساتھ ساتھ سیفٹی کے اضافی سسٹم بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اڑان کے دوران بائیک کو مستحکم رکھنا، ازخود ٹیک آف اور لینڈنگ، الیکٹرانک سیفٹی سسٹم، ایمرجنسی لینڈنگ ، ساؤنڈ اور بصری انتباہی نظام ’ہوور بائیک‘ کا حصہ بنایا گیا ہے۔یہ ایئر کرافٹ سطح زمین سے 16 فٹ (5میٹر) اونچا اڑتے ہوئے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو برقرار رکھ سکتا ہے اور یہ اسپیڈ ہر ملک میں قانونی طور پر جائز قرار دی گئی ہے۔ہوور بائیک‘ دبئی پولیس بھی خرید چکی ہے جس کا مقصد شہر کےنظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے