Voice of Asia News

سعودی عرب ، رواں مالی سال کے بجٹ خسارے میں نو ماہ میں 60 فی صد کمی

ریاض (وائس آف ایشیا) سعودی عرب کے رواں مالی سال کے بجٹ خسارے میں گذشتہ نو ماہ میں مجموعی طور پر 13 ارب ڈالرز ( 49 ارب سعودی ریال) کمی واقع ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر مملکت کی کل آمدن 663.113 سعودی ریال رہی ہے اور گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں امدن میں 47 فی صد اضافہ ہوا ہے۔تیسری سہ ماہی کے اختتام پر سعودی عرب کی غیر تیل امدن 211.05 ارب ریال رہی ہے۔اس طرح اس میں گذشتہ مالی سال کے پہلے نوماہ کے مقابلے میں 48 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے