Voice of Asia News

خیبر پختونخواہ :ضلع باجوڑکے 2 بچوں میں پولیووائرس کی تصدیق

پشاور( وائس آف ایشیا)محکمہ صحت خیبر پختونخواہ نے ضلع باجوڑکے 2 بچوں میں پولیووائرس کی تصدیق کردی۔تفصیلات کے مطابق باجوڑکے 7 سالہ بچے میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ باجوڑیوسی کٹ کوٹ میں 5 سالہ بچی پولیوکاشکار ہوئی ہے۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن بابربن عطانے بچوں میں وائرس کی تصدیق کردی،محکمہ صحت کے مطابق کٹ کوٹ کی متاثرہ بچی کو 7 بارویکسین دی جاچکی ہے،رواں سال قبائلی اضلاع میں پولیو کے 3 کیسزسامنے آئے جبکہ خیبرپختونخوامیں پولیوکاایک کیس سامنے آیا۔واضح رہے کہ رواں سال قبائلی اضلاع میں پولیو کیسز کی تعداد 3 ہوگئی ہے

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے