Voice of Asia News

خواتین کو طاقتور بننے کیلئے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا ‘ ماہرہ خان

لاہور(وائس آف ایشیا) نامور اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ خواتین کو طاقتور بننے کیلئے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اسلام نے عورت کو جو مقام اور مرتبہ دیا ہے مگر بد قسمتی سے آج کے معاشرے میں اسے وہ حاصل نہیں ،خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے لیکن انہیں تسلیم کرنے اور تعریف کرنے کی بجائے ہچکچاہٹ سے کام لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد ﷺ نے آج سے چودہ سو سال پہلے عورت کے حقوق اور مقام و مرتبے کا تعین کر دیا تھا۔صرف دیہی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ لاہور جیسے بڑے بڑے شہروں میں بھی خواتین کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ ان کے حقوق غصب کرنے کے ساتھ انہیں ان کے حق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے اگر طاقتور بننا ہے تو انہیں تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا اور اس کے ذریعے ہی اپنا حق لیا جا سکتا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے