Voice of Asia News

ناسا نے بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے کی تصاویر جاری کر دیں

نئی دہلی (وائس آف ایشیا)ناسا نے بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے کی تصاویر جاری کر دیں،دوسری جانب نئی دہلی میں اسموگ میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد 10روزہ ایمرجنسی صورت حال نافذ کر دی گئی جس کے تحت اہم صنعتی علاقہ بند کر دیا گیا ہے،جبکہ تعمیراتی اور کھدائی کے کاموں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔بھارتیٹی وی کے مطابق بھارت سے اسموگ پھیلنے کے شواہد سامنے آگئے، امریکی خلائی ادارے ناسا نے بھارتی پنجاب کی سیٹلائٹ تصویریں جاری کر دیں، جن میں فصلوں کی باقیات کو لگائی گئی آگ واضح نظر آرہی ہے۔ناسا نے خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں ان واقعات میں مزید اضافہ ہوگا۔ناسا کی تصویر میں سرخ دائروں کے ذریعے بھارتی پنجاب کے ان علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں فصلوں کے باقی بچ جانے والے کچرے کو آگ لگائی گئی ہے۔ناسا نے خبردار کیا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات سے نئی دہلی اور اتر پردیش کی فضا مزید آلودہ ہوگی۔دوسری جانب نئی دہلی میں اسموگ میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد 10روزہ ایمرجنسی صورت حال نافذ کر دی گئی جس کے تحت اہم صنعتی علاقہ بند کر دیا گیا ہے،جبکہ تعمیراتی اور کھدائی کے کاموں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے