Voice of Asia News

آئی ٹیل نے جدید ترین اینڈرائیڈ سسٹم ،یو کا حامل اے 32 ایف سمارٹ فون لانچ کر دیا

 لاہور(وائس آف ایشیا)ٹرانسن ہولڈنگز کے ممتاز ترین سمارٹ فونز برانڈ آئی ٹیل نے گوگل کے اشتراک سے جدید ترین اینڈرائیڈ سسٹم اوریو (گو ایڈیشن) اور فنگر پرنٹس کا حامل اے 32 ایف لانچ کر دیا۔ اینڈرائیڈ اوریو اے 32 ایف کو جدت کے ساتھ ساتھ فیچرز اور پسندیدہ ایپس کو تیز تر کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت بخشتا ہے۔ تیز آپریٹنگ سسٹم اور فیچرز کی بدولت یہ سمارٹ فون نہ صرف ڈیٹا کوضائع ہونے سے بچاتا ہے بلکہ اس کا موثر استعمال بھی یقینی بناتا ہے۔ اے 32 ایفمیں صارفین کی ضروریات کے مطا بق ایک تیز ترین اور کئی فنکشز پر مشتمل فنگر پرنٹ سینیسر بھی فراہم کیا گیا ہے جس سے نہ صرف آٹھ فنگر پرنٹس محفوظ کر کے تصاویر بنائی جا سکتی ہیں بلکہ اس سے ویڈیو بنانا، فون کالز کا جواب دینا، الارم بند کرنا اور لاک سکرین سے ایپلیکیشنز کو چلائے جانے جیسی سہولیات سے فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے۔ اے 32 ایفکی 5 انچ پر محیط باڈی کو ایک مضبوط اور خوبصورت خمدار میٹالک کور سے مزین کیا گیا ہے جو کہ نہ صرف ایک آرام دہ گرفت فراہم کرتی ہے بلکہ ویڈیوز دیکھتے یا گیمز کھیلتے وقت صارفین کو دیدہ زیب تجربہ دیتے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے