Voice of Asia News

صبر سے کام لیا جائے تو معاشرے میں بڑی مثبت تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں ‘ عابدہ پروین

لاہو ر(وائس آف ایشیا)معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ صبر سے کام لیا جائے تو معاشرے میں بڑی مثبت تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں ،بد قسمتی سے ہم میں برداشت کی قوت کا خاتمہ ہوتا جا رہا ہے ، مختلف مسائل کی بناء پر ہمارے مزاج میں چڑ چڑا پن سراعت کر چکا ہو ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے کی تلقین کی گئی ہے مگر ہم ایک دوسرے کے حقوق دینے کی بجائے ان کے حقوق چھین رہے ہیں اور کوئی شخص بھی غلطی کرنے کے بعد اسکا اعتراف کرنے کے لئے تیار نہیں اور ان ساری چیزوں کی وجہ سے معاشرے میں ابتری کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ عابدہ پروین نے کہا کہ اگر ہم سب اپنی اپنی ذمے داریوں کا  حساس کرکے ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں تو ہم مہذب معاشرہ بنا سکتے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے