Voice of Asia News

تیسرے بچے کی پیدائش پر زمین کا تحفہ اٹلی حکومت نے اہم اعلان کر دیا

روم (وائس آف ایشیا) تیسرے بچے کی پیدائش پر زمین کا تحفہ۔ اٹلی حکومت نے شرح پیدائش میں اضافے کے لیے والدین کے لیے اہم اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اٹلی حکومت نے شرح پیدائش میں اضافے کے لیے تین بچے پیدا کرنے والے والدین کو زمین تحفہ دینے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی میں اس منصوبے پر کام کرنا شروع کر دیا گیا ہے جب کہ آئندہ بجٹ میں منصوبے کو شامل کیا جائے گا۔اٹلی سب سے کم شرح پیدائش والا یورپی ملک ہے۔وزیر زراعت کا کہنا ہے کہ منصوبہ پہلے دوردراز کے دیہی علاقوں میں شروع کیا جائے گا۔منصوبے کے تحت تیسرا بچہ پیدا کرنے والے والدین کو تحفے میں زمین دی جائے گی۔خیال رہے دو سال قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اٹلی کی حکومت نے ملکی کم شرح پیدائش سے نمٹنے کیلئے بچوں کی پیدائش پر بونس کی رقم دوگنا کرنے کا منصوبہ بنالیا۔ وزیر صحت بیٹرس لورنزین نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں شرح پیدائش تباہ کن حد تک گرچکی ہے جس کے ازالے کیلئے زیادہ بچوں کے حامل والدین کی بونس کی رقم کو بڑھا دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت بچے کی پیدائش پر بونس کی رقم 80 یورو (90 ڈالر) ہے جبکہ دوسرے اور تیسرے بچے کیلئے اس رقم کو دوگنا کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں شرح پیدائش اسی طرح کم رہی تو اگلے دس سال کے دوران بچوں کی سالانہ پیدائش 3 لاکھ 50 ہزار سے کم ہوجائے گی اس لیے وہ چاہتی ہیں کہ جوڑوں کو زیادہ بچوں کی پیدائش کی طرف راغب کرنے کیلئے ان کے بونس میں اضافہ کردیا جائے۔خیال رہے اٹلی سب سے کم شرح پیدائش والا یورپی ملک ہے۔جس کے بعد حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تیسرا بچہ پیدا کرنے والے والدین کے لیے زمین کے تحفے کا اعلان کیا گیا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے