Voice of Asia News

نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز،محمد حفیظ کو خوشخبری ملنے کا امکان

لاہور(وائس آف ایشیا) نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کی سوچ بچار جاری، آل راﺅنڈر محمد حفیظ ٹیم میں شمولیت کے مضبوط امیدوار بن گئے، فاسٹ باﺅلر جنید خان کے ان فٹ ہونے سے سلیکشن کمیٹی کی مشکلات بڑھ گئیں۔ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز 7 نومبر سے شروع ہو رہی ہے جس کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے انتخاب پر سوچ بچار شروع کر دی ہے، قومی ٹیم کا اعلان ایک سے دو روز میں متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آل راﺅنڈر محمد حفیظ ون ڈے سکواڈ میں شمولیت کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں ، انہیں ایشیا ءکپ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔حفیظ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور پھر ٹی ٹونٹی سکواڈز میں بھی شامل کیا گیا تھا جس میں انہوں نے تسلسل کے ساتھ پرفارم کیا اور اسی وجہ سے انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سکواڈ میں بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ فخر زمان کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے، گھٹنے کی انجری کا شکار فخر زمان کا جمعے کو دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل فٹنس ٹیسٹ ہوگا، امام الحق نے قائد اعظم ون ڈے کپ کا سیمی فائنل کھیل کر اپنی فٹنس ثابت کر دی ہے ان کا ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کا امکان ہے۔فاسٹ باﺅلر جنید خان فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں وہ قائد اعظم ون ڈے کپ کا سیمی فائنل بھی نہیں کھیل رہے ہیں لہذاان کی فٹنس کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے بعد ہی محمد عامر اور وقاص مقصود کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے فیصلہ ہو گا جب کہ آل راﺅنڈر محمد نواز کی جگہ عماد وسیم ٹیم کا حصہ بنیں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ون ڈے انٹر نیشنل میچز پر مشتمل سیریز 7 نومبر سے شروع ہوگی

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے