Voice of Asia News

نوجوانوں کے قتل پر بڈگام ، پامپوراورسوپورمیں مکمل ہڑتال

سرینگر(وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کے قتل کے خلا ف آج بڈگام اور پلوامہ کے اضلا ع میں مکمل ہڑتال جاری ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے گزشتہ روز بڈگام کے علاقے زاگو میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران مختاراحمد بٹ اور محمد امین ڈار کو شہید کردیاتھا۔ ضلع پلوامہ کے قصبے پارمپوراور ضلع بڈگام کے علاقوں خان صاحب، خاگ ، آری پانتھن، بیروہ، پوشکراور آری زل میں تمام دکانیں، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے ۔ قابض انتظامیہ نے لوگوں کو نوجوانوں کے قتل کے خلاف مظاہرے کرنے سے روکنے کیلئے پامپور میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کو تعینات کردیا ہے ۔ ایک کشمیری نوجوان نصیر احمد کے قتل کے خلاف ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور میں جمعہ کو مکمل ہڑتال کی گئی ۔ قصبے میں دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ مین چوک ، تحصیل روڈ ، آرمپورہ اور چھن خان میں بھارتی فورسز کو تعینات کیاگیا ہے ۔ قابض انتظامیہ نے قصبے میں تعلیمی ادارے بند اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے