Voice of Asia News

سوشل میڈیا پر راستےسے پتھر ہٹانے والے بچوں کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کے فیصلے کے خلاف مظاہرین نے تین روز احتجاج کیا جس کے دوران ملک بھر بالخصوص صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال خراب رہی ، مظاہرین نے پتھر رکھ کر اور ٹائر جلا کر کئی سڑکیں بھی بلاک کردیں جس کے نتیجے میں شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر احتجاج کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں لیکن گذشتہ روز کچھ بچوں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چند کم سن بچے سڑک بند کرنے کے لیے رکھے گئے پتھروں کو اُٹھا کر راستہ کھول رہے ہیں تاکہ شہریوں کو مزید مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سوشل میڈیا پر ان بچوں کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے ان بچوں کو سچا عاشق رسول ﷺ قرار دے دیا جنہوں نے مسلمان بھائیوں اور شہریوں کے لیے راستےکھول کر آسانی پیدا کی۔

 

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے