Voice of Asia News

امریکہ کی ایران پر پابندیوں کی بھرمار،کڑی پابندیاں عائد کر دیں

لاہور (وائس آف ایشیا) امریکہ نے ایران پر پابندیوں کے باوجودچین،جاپان اور بھارت کو ایران سے تیل خریدنے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق امریکہ نے ایران پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو کا کہنا تھا کہ چین،جاپان،بھارت کو ایران پر تیل پابندیوں سےاستثنا دینگے۔ امید ہےایران کانیاجوہری معاہدہ ہوسکےگا۔ایران خطےمیں عدم استحکام پیداکر رہاہے۔سعودی عرب دہشتگردی کےخلاف جنگ میں تعاون کر رہاہے۔پابندیوں کےباوجود ایرانسےاشتراک کرنےوالوں کوسزادی جائےگی۔ایران پر پابندیوں کامقصدحزب اللہ اورحوثی باغیوں کی فنڈنگ سےروکنا ہے۔یاد رہے کہ اگست میں بھی واشنگٹن کی جانب سے ایران پر سخت اقتصادی پابندیوں کا پھر سے اطلاق کیا گیا تھا۔ یہ پابندیاں 2015ء میں چھ بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ تہران کے جوہری معاملے کے حوالے سے تاریخی سمجھوتے پر دستخط کے بعد اٹھا لی گئی تھیں۔ البتہ رواں سال مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذکورہ سمجھوتے سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے