Voice of Asia News

آرمی چیف کا قومی انسداد دہشت گردی سینٹر کا دورہ

راولپنڈی (وائس آف ایشیا) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کاؤنٹرٹیررازم سینٹر کا دورہ کیا، آرمی چیف نے پاکستان اور روس کی خصوصی فورسز کی مشترکہ مشقیں دیکھیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کے اختتامی روزکاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نےدونوں ملکوں کی خصوصی فورسزکی مشترکہ مشقیں دیکھیں اور جوانوں کی صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ مشقیں باہمی روابط کوتقویت دینے کا بہترین ذریعہ ہیں، مشترکہ مشقوں سے دونوں ملکوں کی افواج کے روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق روس کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن بھی اس موقع پرموجود تھے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے