Voice of Asia News

قومی انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس طلب، وزیراعظم صدارت کریں گے

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) حکومت نے قومی انسداد پولیو  ٹاسک فورس کا اجلاس طلب کر لیا، جس میں اس مرض کے  سدباب کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے حکومت ذرائع کے مطابق یہ اجلاس 9 نومبر کواسلام آباد میں ہو گا، وزیراعظم عمران خان اس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے اور اس ضمن میں‌اپنی تجاویز دیں گےچیف سیکریٹریز اور قومی پولیو ٹاسک فورس حکام بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، ساتھ ہی پاک فوج، وزارت داخلہ کے نمائندے بھی اس شریک ہوں گے اس بیماری کے سدباب کے لیے منعقد اجلاس میں ڈبلیوایچ او، یونیسیف، عالمی ڈونرز کی شرکت بھی متوقع ہے. اس موقع پر وزیراعظم کے فوکل پرسن انسداد پولیو پر بریفنگ دیں گے. اجلاس میں پولیو کی صورتحال، اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی ٹاسک فورس اجلاس میں انسدادپولیو سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پولیو سے بچاؤ کے عالمی دن (24 اکتوبر) پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ بچوں کے لیے پولیو سے پاک، محفوظ اور صحت مند پاکستان بنائیں گے واضح رہے کہ گزشتہ دو سال میں پاکستان نے انسداد پولیو کے لیے نہایت بہترین اور منظم اقدامات اٹھائے گئے، جن کے باعث پولیو کیسز کی شرح میں خاصی کمی آئی ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے