Voice of Asia News

محکمہ قومی بچت میں بڑے پیمانے پر فراڈ کا انکشاف

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) محکمہ قومی بچت میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ قومی بچت میں ہونے والے فراڈ میں انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی ) کے حکام کے ملوث ہونے کا پتہ چلا ہے.ذرائع کے مطابق محکمہ قومی بچت حکام اور این آئی ایف ٹی حکام نے ملی بھگت کرکے سیونگ اسکیم ہولڈرز کے سرٹیفکیٹس کی رقم اپنے اکاونٹس میں منتقل کی۔ یہ فراڈ محکمہ قومی بچت کی لاہور میں قائم برانچ میں ہوا۔محکمہ قومی بچت کی جانب سے محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی ہے اور ملک بھر کی برانچز کے ریکارڈ کی چھان بین کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فراڈ میں ملوث عناصر سے رقم ریکور کرلی گئی اور مزید تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی مدد بھی حاصل کرلی گئی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے