Voice of Asia News

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کل پاکستان پہنچیں گی

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گی۔ذرائع کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کل پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی جہاں وہ وزیر خزانہ اسد عمر اور دیگر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گی، ملاقاتوں میں ایلس ویلز امریکا کی پالیسی برائے جنوبی ایشیا پر تبادلہ خیال کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے