Voice of Asia News

آرام بلکل بھی نہیں! کامیاب انجیو پلاسٹی کے بعد چیف جسٹس عدالت میں

اسلام آباد( وائس آف ایشیا) چیف جسٹس آف پاکستان کو کامیاب انجیو پلاسٹی کے بعد گذشتہ روز اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔چیف جسٹس آف پاکستان کی علالت کی وجہ سے اہم مقدمات ملتوی ہو گئے تھے تاہم آج پھر سے چیف جسٹس مقدمات سنیں گے۔ گذشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اسپتال کے باہر صحافیوں نے ان کی خیریت دریافت کی تو انہوں نے کہا کہ میری طبیعت اب بہتر ہے، عدالت واپس جانے سے متعلق سوال کے جواب میں چیف جسٹس نے کہا کہ اب میری طبیعت بہتر ہے، میں کل (منگل) سے عدالت جاؤں گا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز چیف جسٹس ثاقب نثار کو سینے میں تکلیف کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار آج اپنی رہائش گاہ میں موجود تھے کہ ان کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی۔ان کے سینے میں ہونے والے درد نے انک ی حالت کو پریشان کْن حد تک متاثر کیا۔طبیعت کے بگڑنے کے بعد ان کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا طبی معائنہ کیا جس کے نتیجے میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی انجیو پلاسٹی کا فیصلہ کیا گیا۔چیف جسٹس ثاقب نثارکی راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہی انجیوپلاسٹی کی گئی۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم ان کو گذشتہ روز طبی نگرانی میں رکھا گیا۔جس کے بعد آج ان کی طبیعت بہتر ہونے پر انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔چیف جسٹس آفپاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اسپتال کے باہر صحافیوں نے ان کی خیریت دریافت کی تو انہوں نے کہا کہ میری طبیعت اب بہتر ہے،میں کل سے عدالتجاؤں گا۔ سپریم کورٹ کے ججز اور وکلا نے چیف جسٹس کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے