Voice of Asia News

احتساب عدالت میں دانیال عزیز کی الگ الگ ملاقاتیں ، عدالت کا اظہار برہمی

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز احتساب عدالت کے کمرے میں آئے تو داخل ہوتے ہی سب سے الگ الگ مصافحہ کر کے ملاقات کی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آج نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ دانیال عزیز کے الگ الگ ملاقات کرنے پر عدالت کا کہنا تھا کہ یہ کیا طریقہ ہے؟ یہ کمرہ عدالت ہے۔اتنے اہم عہدوں پر فائز رہے لیکن عدالت سے واقف ہی نہیں ہیں۔احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کہا کہ میاں صساحب کو کٹہرے میں کھڑا کر دوں، پھر ملائیں گے ہاتھ ؟ عدالت نے دانیال عزیز کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ الگ الگ لوگوں سے مل رہے ہیں آئندہ ایسا نہ ہو۔ جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے دانیال عزیز کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کیس کی سماعت جاری ہے۔ سابق وزیر اعظم کمرہ عدالت میں موجود ہیں جبکہ فلیگ شپ ریفرنس کے تفتیشی افسر کامران آج عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت میں گذشتہ روز نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء پر جرح مکمل کرلی تھی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے