معروف کار ساز کمپنی سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد( وائس آف ایشیا)معروف کارساز کمپنی سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سوزوکی کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی کے پیش نظر کیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف کارساز کمپنی سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ سوزوکی کمپنی نے 6 ماہ قبل بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، قیمتوں میں یہ اضافہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں پیسے کی قدر میں کمی کی وجہ سے خام مال اور دیگر اشیا کی درآمدی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اسی وجہ سے گاڑی کو فروخت کرنے سے پہلے اس کے یونٹ کو تشکیل دینے کے لیے اضافی لاگت آتی ہے ، کیونکہ یونٹ کے زیادہ تر اجزا مقامی طور پر پیدا کرنے کی بجائے انہیں درآمد کیا جاتا ہے۔تاہم قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا ہے اس حوالے سے ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم امید ہے کہ جلد ہی اضافے کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ جبکہ پرانی قیمتیں درج ذیل ہی۔