Voice of Asia News

شوپیاں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے

سری نگر( وائس آف ایشیا) مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔بھارتی فورسز نے منگل کو جنوبی ضلع شوپیاں میں محاصرے تلاشی آپریشن کے دوران محمد ادریس سلطان اورعامر حسین نامی 2 نوجوانوں کوشہید کردیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو عالمی برادری سے چھپانے کیلیے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران کیمیائی ہتھیاراستعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔فورسز نے وسطی ضلع گاندربل سے ملحقہ علاقہ وارپوہ شہامہ آلسٹینگ کا محاصرہ کیا۔ اس دوران عبدالغنی رینہ اور ان کے فرزند روؤف احمد رینہ کو حراست میں لے لیا گیا فورسز نے منگل کی صبح کوٹھہ ستھری سملر بانڈی پورہ میں تلاشی آپریشن عمل میں لایا ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے