Voice of Asia News

مقبوضہ وادی کی نوئے فیصد آبادی شدید سردی میں بجلی سے محروم ہو گئی ہے

سری نگر( وائس آف ایشیا) مقبوضہ وادی کی نوئے فیصد آبادی شدید سردی میں بجلی سے محروم ہو گئی ہے۔ وادی کے دور دراز علاقے ہنوز برقی رو سے محروم ہیں جبکہ سرینگر سمیت کئی شہروں میں بھی ابھی تک بجلی کا نظام درہم برہم ہے ۔اسی دوران لوگوں نے کہا کہ اس سخت ترین سردی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے 3روز گزر جانے کے باوجومتعددتحصیل صد مقامات اور دیہات میں بجلی سپلائی بحال نہیں کی گئی ۔ پلوامہ ،شوپیان ،کولگام ،ترال اونتی پورہ اور دیگر درجنوں قصبہ جات میں بجلی بحال نہیں کی گئی ہے جس دوران عام لوگوں کے ساتھ مختلف امتحانات میں شامل ہو رہے طلبا و طالبات کو انتہائی ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا ۔ بجلی عملہ غائب ہے ۔ضلع اننت ناگ میں پیر کو بھی معمول کی سرگرمیاں متاثر رہیں ،ضلع کے بیشتر علاقوں میں دکانیں بند رہیں جبکہ ٹرانسپورٹ پر بھی جزوی اثر پڑا۔ضلع کے کوکرناگ،دیلگام،اچھ بل،ڈورو ،ویری ناگ اور کپرن علاقوں میں ترسیلی نظام کو سخت نقصان پہنچا ہے ۔ساگام گرڈ اسٹیشن کے ایک ٹاور کو شدید نقصان پہنچا ہے ،جس کے سبب ضلع کے بیشتر علاقے گھپ اندھیرے میں ڈوبے ہیں ۔محکمہ بجلی کے ایک آفیسر نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ دیلگام کے نزدیک ہائی ٹیشن ٹاور زمین پر گر گیا ہے ،جس کی مرمت جاری ہے اور امید ہے کہ منگل شام تک متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال ہوسکتی ہے ۔ مرگن اور وائیل کو ملانی والی سڑک برف سے ہنوز ڈھکی ہے ،جس کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔اس سڑک پر قریبا2درجن گاڑیاں پھنسی ہیں ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے