Voice of Asia News

ماہرہ خان کا چاکلیٹی ہیرو احسن خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش

لاہور(وائس آف ایشیا)اداکارہ نیلم منیر کے بعد ماہرہ خان نے بھی چاکلیٹی ہیرو احسن خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار احسن خان کے مد مقابل فلم میں کام کرنے کی خواہش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ احسن خان بڑے باصلاحیت اداکار ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا کسی بھی اداکارہ کیلئے اعزاز کی بات ہے اور میں بھی انکے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کی خواہشمند ہوں ۔انہوںنے کہاکہ احسن خان فن اداکاری کے ساتھ اپنی خوبصورت آنکھوں کی وجہ سے بڑے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ احسن خان بااخلاق انسان ہیں جس سے گفتگو کرتے ہوئے آپ کو قت کا احساس نہیں رہتا ۔خیال رہے کہ ماہرہ خان سے قبل نیلم منیر بھی احسن خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کااظہار کرچکی ہیں ،نیلم منیر احسن خان کیساتھ فلم ’’چھپن چھپائی ‘‘میں ہیروئن کا رول ادا کرچکی ہیں ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے