Voice of Asia News

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے تین بڑی فلمیں سائن کرلیں

ممبئی(وائس آف ایشیا) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار دو مشہور پروڈکشن کمپنیوں سے معاہدے کے بعد تین بڑی فلموں میں نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار فلم ’2.0‘ کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد ان دنوں فلم ’ہاؤس فل فور‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن اس کے بعد وہ پروڈکشن ہاؤسز ’فوکس اسٹار اسٹوڈیو اور کیپ آف گڈ ہوپ‘ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت تین فلموں میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔شراکت کے تحت بننے والی اکشے کمار کی پہلی خلائی فلم ’مشن منگل‘ ہوگی جسے فلم ’پیڈمین‘ کے فلم میکرز ’آر بالکی‘ کے تعاون سے بنایا جائے گا، اس فلم میں جگن شکتی ہدایت کاری کا جادو جگائیں گے جوکہ اگلے سال نومبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے