Voice of Asia News

تعلیم کے فروغ کیلئے شکیرا نے 40 لاکھ ڈالرعطیہ کر دئیے

بگوٹا (وائس آف ایشیا)کولمبیا میں بچوں کو تعلیم کی روشنی سے منور کرنے کیلئے شکیرا نے 40 لاکھ ڈالر عطیہ کر دئیے، اس حوالے سے منعقدہ تقریم کے دوران گلوکارہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔گلوکارہ شکیرا 2003 سے اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر ہیں، انھوں نے بچوں کی مدد سے ایک سکول کی بنیاد رکھی ہے اور ان کو علم کی روشنی سے منور کرنے کیلئے 40 لاکھ ڈالر عطیہ بھی کر دئیے۔ کولمبیا میں تقریب کے دوران گلوکارہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور ان کی فرمائش پر تصاویر بھی بنوائیں۔ شکیرا کے عطیے پر سکول اساتذہ نے ان سے اظہار تشکر بھی کیا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے