Voice of Asia News

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی، خاتون کو تنگ کرنے والا شخص گرفتار

دیرہ اسماعیل خان( وائس آف ایشیا) ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پولیس ہیڈ کانسٹیبل امتیاز الحسن ایڈشنل سیشن جج کی عدالت میں تعینات ہے۔ایف آئی اے نے خاتون کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے بعد کارروائی کی اور امتیاز الحسن کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ امتیاز الحسن اپنی ہی اہلیہ کو سوشل میڈیا پر ہراساں کر رہا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ خاتون کو ہراساں کرنے والا شخص خاتون کا شوہر ہی ہے۔ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے بعد یہ بات سامنے آئے گی کہ آخر ملزم اپنی ہی اہلیہ کو کیوں ہراساں کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ کافی متحرک ہے ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کر کے ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لاتا ہے۔ رواں ماہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے پشاورصدر کے علاقہ بلور پلازہ میں چھاپہ مار کر موبائل فونزکے سافٹ وئیر تبدیل کرنے کے ماہر دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا جبکہ ان کے قبضہ سے کمپیوٹر اور ڈیجیٹل الیکٹرانک سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ پشاورصدر کے علاقہ بلور پلازہ میں سافٹ وئیر ایکسپرٹ موبائل فون کے آئی ایم ای نمبرات تبدیل کرنے کا کام کرتے ہیں اوریہ تبدیل شدہ آئی ایم ای والے موبائل فون بھتہ خوری اوردہشتگردی کی وارداتوں میں استعمال کیے جاتے ہیں آئی ایم ای تبدیل ہونے کی وجہ سے ان موبائل کو ٹریس کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے