Voice of Asia News

بھارتی فوج جبر سے کشمیریوں کو سیاسی جدوجہد سے نہیں روک سکتی، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(وائس آف ایشیا)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے بھارتی فوج جبر سے کشمیریوں کو سیاسی جدوجہد سے نہیں روک سکتی، شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔یوم شہدائے کشمیر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں 6نومبر1947سے اب تک کے تمام کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم جاری ہے، کشمیری عوام اپنے جائز حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کی جدوجہد کو کبھی نہیں کچل سکتے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کشمیریوں کو حق خودارادیت سے کوئی محروم نہیں کر سکتا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے