Voice of Asia News

مولانا سمیع الحق اور ایس ایچ او کا قتل دہشتگردی نہیں، فیا ض الحسن چوہان

لاہور(وائس آف ایشیا)پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں جمعیت علمائے اسلام(س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق اور مریدکے میں ایس ایچ او تھانہ رنگ محل زاہد محمودکا قتل دہشت گردی کی واردات نہیں۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق اور ایس ایچ او کا قتل دہشتگردی نہیں، مولانا سمیع الحق اور ایس ایچ او تھانہ رنگ محل زاہد محمودکو ذاتی دشمنی کی وجہ سے قتل کیا گیا۔واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو جمعہ 2نومبر کی شام ان کی رہائش گاہ پر نامعلوم ملزم یا ملزمان نے چاقو کے وار کر کے شہید کر دیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ رنگ روڈ زاہد محمود کو گذ شتہ روز مریدکے میں وقاع گھر سے لاہورجاتے ہوئے نامعلوم کار سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا تھا جو اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گئے تھے۔ایس ایچ او رنگ روڈ کے ساتھ گاڑی میں ان کا ڈرائیور اور باڈی گارڈ بھی موجود تھے یہ دونوں بھی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے تھے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے