Voice of Asia News

وٹامن ڈی کا استعمال کینسر سے بچاؤ میں معاون

لاہور(وائس آف ایشیا خصوصی رپورٹ میمونہ عزیز) امریکی ماہرین نے تازہ تحقیق میں کہا ہے کہ وٹامن ڈی کی خون میں زیادہ مقدار سے بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات 22 فیصد کم ہو جاتے ہیں۔ وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار خاص طور پر خواتین کے لئے فائدہ مند ہے۔

امریکی کینسر سوسائٹی نے ایشیا، یورپ اور امریکا میں بارہ ہزار افراد پر تحقیق کے بعد رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جن افراد کو زیادہ مقدار میں وٹامن ڈی دی گئی، ان میں بڑی آنت اور ریکٹم کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکان کم ہو گئے۔ وٹامن ڈی کو ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کی زیادتی کے منفی اثرات بتائے جاتے ہیں۔
 

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے