Voice of Asia News

بھارت میں50 افراد اچانک بینائی سے محروم، علاقے میں کہرام برپا

نئی دہلی (وائس آف ایشیا) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی پور میں 50 سے زیادہ افراد بینائی سے محروم ہو گئے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ضلع غازی آباد کے پپنار گاوں میں نامعلوم بیماری کے باعث ناقابل برداشت درد سے تڑپ اٹھے اور50 سے زیادہ افراد اچانک نابینا ہونے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔اہل خانہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ روزمتاثرہ افراد گاوں میں منعقدہ تفریحی پروگرام میں شرکت کے بعد رات گئے واپس آئے اور صبح کو ان کی آنکھوں کی روشنی غائب ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت کی ٹیم کو متاثرہ گاوں روانہ کیا جہاں ڈاکٹروں نے بیماری میں مبتلا افراد کی آنکھوں کا علاج و معالجہ شروع کرتے ہوئے بعض مریضوں کو فوراً ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ڈاکٹروں نے اسے آنکھوں کا انفیکشن قراردیاہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے