Voice of Asia News

بھارت مندر میں داخلہ، پانچ سو سے زائد خواتین نے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا

نئی دہلی(وائس آف ایشیا) ہندو روایت پسندوں اور پولیس کے درمیان ایک مندر میں خواتین کے داخلے کے موضوع پر کشیدگی برقرار ہے۔ اگلے ہفتے سے اس مندر میں خواتین داخل ہونا چاہتی ہیں، تاہم سخت گیر نظریات کے حامل ہندوؤں کو اس پر شدید اعتراضات ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ 560 خواتین نے اس مندر میں داخلے کے لیے اپنا نام لکھوایا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے ستمبر میں اپنے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ کیرالا ریاست کے جنوب میں قائم اس مندر میں خواتین کو داخل ہونے کی اجازت ہونا چاہیے۔ اس سے قبل صرف دس برس سے کم بچیاں اور پچاس برس سے زائد خواتین اس مندر میں داخل ہو سکتی تھیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے