Voice of Asia News

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری

کراچی(وائس آف ایشیا) امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے،پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید4پیسے اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں مزید60پیسے اورقیمت فروخت میں50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں11پیسے اور قیمت فروخت میں 4پیسے کا اضافہ ریکارڈکیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 133.85روپے سے بڑھ کر133.96روپے اور قیمت فروخت 134.00روپے سے بڑھ کر134.04روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میںمزید60پیسی اور قیمت فروخت میں50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.20روپے سے بڑھ کر133.80روپے اورقیمت فروخت133.70روپے سے بڑھ کر135.20روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خریدمیں15پیسے اور قیمت فروخت میں75پیسے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خریدمیں ایک روپے اور قیمت فروخت میں1.50روپے کی کمیریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید150.75روپے سے گھٹ کر150.60روپی اورقیمت فروخت152.75روپے سے گھٹ کر152.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید172.50روپے سے گھٹ کر171.50روپے اورقیمت فروخت174.50روپی سے گھٹ کر173.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں15پیسی کااضافہ اور قیمت فروخت میں5پیسے کی کمی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میں5پیسے کا اضافہ اور قیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید35.50روپے سے بڑھ کر35.60روپی اورقیمت فروخت36.10روپی سے گھٹ کر36.05روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید36.40روپی سے بڑھ کر36.45روپے اورقیمت فروخت37.00روپے سے گھٹ کر36.80روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.30روپے اور قیمت فروخت20.30روپے پرمستحکم رہی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے