Voice of Asia News

بچے کی ولادت دوہری خوشی لائے گی

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)بچے کی ولادت پر ماں کے لیے 6 اور باپ کے لیے 3 ماہ کی چھٹیوں کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔بل سینیٹر قرۃ العین نے پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق ہمارا خاندانی نظام بہت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے جس کی بنیادی وجہ خاندان کے ساتھ وقت نہ گزار پانا ہے۔یہی وجہ ہے کہ خاندانی نظام کی اس کمزوری کے مضر اثرات بھی سامنے آ رہے ہیں تاہم سینیٹ میں خاندانی تعلق کو مزید بہتر بنانے کے لیے شاندار تجویز پیش کی گئی ہے۔سینیٹر قرۃ العین نے سینیٹ میں بل پیش کیا ہے کہ بچے کی ولادت پر ماں کے لیے 6 اور باپ کے لیے 3 ماہ کی چھٹیوں کا قانون بنایا جائے۔اس موقع پر خاتون سینیٹر کا کہنا تھا کہ زچہ اور بچہ کی دیکھ بھال شوہر کریں گے تو باہمی تعلق اور گھرانے مضبوط ہو جائیں گے۔سینیٹر قراۃ العین نے کہا کہ بدقسمتی سے جو والد کا کردار ہے پیدائش کے ابتدائی دنوں میں اُسے نظر انداز کرتے ہیں، اس وقت ماں کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ وہی وقت ہے جب والد کا اپنے بچے سے تعلق مضبوط ہوتا ہے۔اس قانون سازی کے مطابق اس دورانیے کے لیے چھٹیاں کرنے والوں کی نہ تو تنخواہ روکی جائے گی اور نہ ہی ان کو نوکری سے نکالا جائے گا۔اگر والدین میں سے دونوں یا ایک چاہے تو اپنی چھٹیوں کی مدت بڑھا بھی سکتا ہے تاہم ان اضافی چھٹیوں کی تنخواہ نہیں دی جائے گی۔واضح ہو کہ یہ بل صرف اسلام آبادوالوں کے لیے پیش کیا جارہا ہے جبکہ دیگر صوبوں کے عوام اپنے صوبے کی حکومت کی جانب سے ایسی ہی قانون سازی کا انتظار کر سکتے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے