Voice of Asia News

جرمنی کو ایک لاکھ ٹیکنیکل انجینیئرز کی ضرورت

برلن (وائس آف ایشیا) جرمنی کی الیکٹریکل، الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ کی ملکی تنظیم وی ڈی ای نے کہا ہے کہ جرمنی میں بہت محدود تعداد میں انجینئرز کو تربیت دی جا رہی ہے۔ اس تنظیم نے واضح کیا ہے کہ اگلے برسوں میںجرمنی کو ایک لاکھ تک انجینئرز کی کمیابی کا سامنا ہو گا۔وی ڈی ای تنظیم کے صدر گنٹر کیگل نے کہا ہے کہ ان شعبوں میں انجینئروں کی کافی دستیابی کے لیے غیرمعمولی کوششوں کی ضرورت ہے اور ہنرمند مہاجرین کے لیے امیگریشن کے عمل کو آسان بنانا بھی ضروری ہے۔انہوں نے یہ تجویز بھی دی کہ بڑی عمر کے انجینئروں کو اپنی ملازمتوں کو جلد خیرباد کہہ دینے کے بجائے اپنی نوکریوں پر کام کرتے رہنا چاہیے۔ گنٹرکیگل نے یہ بیان اپنی تنظیم کے 125 ویں یوم تاسیس کے موقع پر دیا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے