Voice of Asia News

سعودی عرب،حکومت کی آمدن میں 175ارب ریال کا اضافہ

جدہ (وائس آف ایشیا) مالی سال 2018ء کے دوران سعودیحکومت کی آمدنی میں 175ارب ریال کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سال رواں کے دوران حکومت کو 867 ارب ریال کی آمدنی ہوئی ہے جبکہ مالی سال 2017ء کے دوران 692 ارب ریال کی آمدنی ہوئی تھی۔رواں مالی سال کی مجموعی آمدنی میں 175ارب ریال کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تیل کے سوا دیگر ذرائع آمدن سے آمدنی میں بہتری پیدا ہوئی۔ علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول کے نرخوں میں اضافہ بھی مزید آمدنی کا باعث بنا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کو آئندہ برس 884 ارب ریال کی آمدنی متوقع ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے