Voice of Asia News

بھارت میں حکومتی سرپرستی میں مسلمانوں کیخلاف جھوٹی خبریں پھیلانے کا انکشاف

نئی دہلی( وائس آف ایشیا) بھارت میںحکومتی سرپرست میں مسلمانوںک ے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے کا انکشاف، سوشل میڈیا پر تفصیلات کے مطابقبھارت میں سرکاری سرپرستی میں جھوٹی خبریں پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا پرانتہاپسند جعلی خبریں پھیلا کر مسلمانوں کو بدنام کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔انتہا پسندوں نے من گھڑت خبریں پھیلا کر مسلمانوں کو نشانہ بنانا معمول بنا لیا، وزیراعظم مودی کے حامی نیٹ ورکس اور سوشل میڈیا جعلی خبریں پھیلانے میں پیش پیش ہیں۔جعلی خبروں کو قوم پرستی کے نام پر منصوبہ بندی کے تحت پھیلایا جاتا ہے، مسلمان مخالف اور نفرت انگیز پیغامات بغیر تحقیق آگے بڑھائے جاتے ہیں۔ان خبروں پر مسلمانوں کےنقصان کومودی سرکار مکمل نظرانداز کرتی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیتی۔بھارت میں یہ کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل متعدد باربھارت میں موجود مسلمان شہری ہندوں انتہا پسندوں کے ظلم کا شکار ہوئے۔کبھی گائے ذبح کرنے کے نام پر مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے تو کبھی تعصب اور اسلام دشمنی میں انتہا پسند مسلمانوں کو اذیت پہنچاتے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے