Voice of Asia News

امریکی نائب صدرمائیک پینس کی جاپان آمد، شمالی کوریا اور تجارت اہم موضوعات

ٹوکیو( وائس آف ایشیا) امریکی نائب صدر مائیک پینس پیر کے روز جاپانی دارالحکومت ٹوکیو پہنچ گئے۔ دو علاقائی سربراہ اجلاسوں سے قبل پینس کے اس دورے کو خاص اہمیت حاصل ہے۔وہ جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے کے ساتھ ملاقات میں چین کے بڑھتے ہوئے علاقائی اثر و رسوخ پر بھی تبادلہ خیال کریں گےغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر جاپانی حکومت کے ساتھ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں کی تازہ ترین صورت حال کے علاوہ امریکا اور جاپان کے باہمی تجارتی روابط پر بھی گفتگو کریں گے۔وہ جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے کے ساتھ ملاقات میں چین کے بڑھتے ہوئے علاقائی اثر و رسوخ پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ پینس نے حال ہی میں واضح کر دیا تھا کہ واشنگٹن جلد ہی جاپان کے ساتھ ایک نئے تجارتی سمجھوتے کے لیے مذاکراتشروع کرنے والا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے