Voice of Asia News

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے ’’ضمیر کی سفیر‘‘ کا اعزاز واپس لے لیا

لندن ( وائس آف ایشیا) ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ کومی نائڈو نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے ’’ضمیر کی سفیر‘‘ کا اعزاز واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم رکوانے میں ناکام رہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ نے کہا کہ آنگ سان سوچی امید، حوصلے اور انسانی حقوق کی علمبردار نہیں رہیں، اس لئے ان کو 2009ء میں دیا گیا ’’ضمیر کی سفیر‘‘ کا ایوارڈ واپس لے رہے ہیں۔ اس سے قبل آنگ سان سوچی کی اعزازی کینیڈین شہریت بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے