Voice of Asia News

شعیب ملک ٹی10 لیگ نہیں کھیلیں گے

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا) پاکستان آل رائونڈر شعیب ملک متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹی10 لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شعیب ملک کے مطابق ’’میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں اس لئے ٹی 10 لیگ میں شرکت نہیں کروں گا۔ شعیب ملک کے مطابق یہ میرے لئے مشکل فیصلہ ہے تاہم کسی بھی چیز سے بڑھ کر اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔ٹی ٹین لیگ 21نومبر 2 دسمبر تک شارجہ میں کھیلی جارہی ہے، جس میں آٹھ ٹیمیں کراچیئنز، ناردرن واریئرز، مراٹھا عربینز، پنجابی لیجنڈز، راجپوتز، پختونز، کیرالہ کنگز اور بنگال ٹائیگرز شرکت کریں گے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے