Voice of Asia News

دیپکا پڈوکون اور ادا کارہ رنویر سنگھ (کل)شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

لیک کومو( وائس آف ایشیا) بالی ووڈ ادا کارہ دیپکا پڈوکون اور ادا کارہ رنویر سنگھ 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ’لیک کومو‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ جوڑے کی جانب سے گزشتہ ماہ شادی کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا، بالی ووڈ کی بڑی شادی میں محض رشتہ داروں اور قریبی دوست اخباب کو مدعو کیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیپکا اور رنویر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ 10 نومبر کو اٹلی پہنچ چکے ہیں اٹلی کے مقام لیک کومو پر شادی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،یہاں تک کہ اسٹیج بھی سجا دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی منگنی کی رسم لیک کومو میں ہوئی تھی، اس کے علاوہ ہالی ووڈ کے سپر اسٹار جارج کلونی اور امل کلونی بھی یہاں کا دورہ کرچکے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق سال 2015 میں 90 ہزار سیاحوں نے لیک کومو کا دورہ کیا تھا۔سائوتھ انڈین رسم و رواج کے تحت 14 نومبر کو ہونے والی شادی میں سنگیت وغیرہ شامل ہے جبکہ 15 نومبر کو نارتھ انڈین انداز سے ان کی شادی ہوگی اور دونوں شادیاں اٹلی میں ہی ہوں گی تاہم ولیمہ کی تقریب اٹلی اور بھارتدونوں ممالک میں ہوگی

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے