Voice of Asia News

خاتون ٹیچر نے ٹیسٹ نامکمل ہونے پر بچی کا بازو توڑ ڈالا

شور کوٹ (وائس آف ایشیا) خاتون ٹیچر آمنہ نے ٹیسٹ نامکمل ہونے پر معصومہ شبیر کا بازو توڑ ڈالا، بچی اسپتال پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ فورٹ گرامر ایلیمینٹری سکول جھنگ روڈ شور کوٹ سٹی میں پیش آیا۔بچی معصومہ ،استانی کی بے رحمی کا شکار ہو گئی۔بچی معصومہ شبیر کو ٹیسٹ نامکمل ہونے پر استانی نے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا ،بچی چیختی چلاتی رہی مگر استانی آمنہ کو رحم نہ آیا ۔اس نے بچی کو چھڑی سے اس قدر زور کی ضرب لگائی کہ بچی کا باو ٹوٹ گیا۔جس پر بچی درد سے بلبلا اٹھی۔بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔دوسری جانب بچی کے لواحقین نے حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت کی وزارت تعلیم ے مطابق بچوں پر تشدد جرم ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے