Voice of Asia News

سرفراز کارکردگی دکھاتے رہے تو کپتان ر ہیں گے،جاوید میانداد

کراچی (وائس آف ایشیا)سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کپتان سمیت جو کھلاڑی پرفارمنس نہیں دے گا وہ ٹیم سے باہر ہوگا، سرفراز اچھی کارکردگی دکھاتے رہے تو کپتان رہیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہاکہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے رسمی ملاقات ہوئی ہے، کسی عہدے کی پیشکش سے متعلق بات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی سے کرکٹ اسٹرکچر کو بہتر بنانے پر بات ہوئی، جو مشورے مانگے وہ دئیے۔جاوید میانداد نے کہا کہ ملک کے حساس معاملات پر کرکٹرز کو گفتگو نہیں کرنی چاہیے، کرکٹر اپنی توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز رکھیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے