Voice of Asia News

قومی باﺅلنگ یونٹ رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین اوسط کا حامل یونٹ بن گیا

ابوظہبی(وائس آف ایشیا) قومی باﺅلنگ یونٹ رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین اوسط کا حامل یونٹ بن گیاہے ۔گرین شرٹس کے باﺅلرز نے رواں سال 6ٹیسٹ میں 22.85کی اوسط سے مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو پوویلین بھیجا ہے ، اس فہرست میں دوسر ا نمبر جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلرز کا ہے جنہوں نے رواں سال اب تک9ٹیسٹ میچز میں 23.72کی اوسط سے وکٹیں حاصل کی ہیں،بھارتی باﺅلرز نے اس سال11ٹیسٹ میچز میں 24.21کی اوسط سے وکٹیں حاصل کی ہیں ، ویسٹ انڈین ٹیم نے اس سال24.38کی اوسط سے مخالف ٹیموں کے بلے بازوں کو پوویلین واپس بھیجا ہے ، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے رواں سال اب تک3ٹیسٹ میچز میں25.92کی اوسط سے مخالف ٹیم کے بلے بازوں کا شکار کیا ہے ، سری لنکن باﺅلرز نے رواں سال اب تک9ٹیسٹ میچز میں27.01کی اوسط سے حریف بلے بازوں کو آﺅٹ کیا ہے ، انگلینڈ کے باﺅلرز اب تک رواں سال12ٹیسٹ میچز میں 29.18کی اوسط سے مخالف بلے بازوں کا پوویلین کاراستہ دکھا چکے ہیں ، بنگلہ دیشی باﺅلرز نے رواں سال اب تک6ٹیسٹ میچز میں 30.77کی اوسط سے مخالف بلے بازوں کو پوویلین واپس بھیجا ہے ، زمبابوین باﺅلرز نے رواں سال اب تک2ٹیسٹ میچز میں 31.87کی اوسط سے مخالف ٹیم کے بلے بازوں کا شکار کیا ہے ، آئر لینڈ کے ٹیم نے رواں سال مئی میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا جس میں اس کے باﺅلرز نے35.3کی اوسط سے وکٹیں حاصل کیں ،بال ٹمپرنگ سکینڈل میں ملوث رہنے والی آسٹریلیوی ٹیم کے باﺅلرز نے رواں سال اب تک7ٹیسٹ میچز میں 35.47کی اوسط سے حریف بلے بازوں کو آﺅٹ کیا ، افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے رواں سال جون میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جس میں اس کے باﺅلرز نے 51.22کی اوسط سے حریف ٹیم کے بلے بازوں کا شکار کیا ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے