Voice of Asia News

اپنی مالی حالت کی بہتری کیلئے فلمیں چھوڑ کر کرکٹ کی دنیا کارخ کیا، پریتی زنٹا

ممبئی (وائس آف ایشیا) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ اپنی مالی حالت کی بہتری کیلئے میں نے فلمیں چھوڑ کر کرکٹ کی دنیا کارخ کیا، انڈین پریمئر لیگ کا میرا تجربہ انتہائی کامیاب رہا ہے، جلد نئی فلم میں کام کرتی نظر آئونگی۔ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا کہ اپنی مالی حالت کی بہتری کیلئے میں نے فلموں کو چھوڑ کر کرکٹ کی دنیا کا رخ کیا۔انہوں نے کہا کہ میں انڈین پریمئر لیگ میں بہت متحرک رہی اور میرا یہ تجربہ بہت کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سنی دیول کی نئی فلم میں سپنا کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی ہے ۔ یہ ایک غصیلی دیسی عورت کا کردار ہے جو میری شخصیت کے بالکل برعکس ہے۔ پریتی نے کہاجب مجھے اس فلم کی پیشکش کی گئی تو میں کرکٹ کی دنیا پر توجہ دے رہی تھی اور اس کا سکرپٹ بھی مجھے اپنی شخصیت کے لحاظ سے اجنبی محسوس ہوا۔ میرا خیال تھا کہ یہ میں بالکل نہیں کروں گی۔ اس سے پہلے مجھے کبھی یہ خیال نہیں آیاتھا لیکن اب میں اس کا تجربہ کرنا چاہتی ہوں، میں ایک اداکارہ ہوں اور میرا خیال ہے کہ میں یہ کرسکتی ہوں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے