Voice of Asia News

ٹیلی ویژن کے معروف فنکار شفیع محمد شاہ کی 11 ویں برسی ہفتہ کو منائی گئی

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) ٹیلی ویژن کے معروف فنکار شفیع محمد شاہ کی 11 ویں برسی ہفتہ کو منائی گئی۔ اس حوالے سے پاکستان سمیتدنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں نے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شفیع محمد شاہ ستمبر 1949ء میں سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں پیدا ہوئے اور 1960ء میں انہوں نے ریڈیو پاکستان کے ڈراموں سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔اسی دوران انہوں نے جامشورو یونیورسٹی سے پوسٹ گریجوایٹ ڈگری حاصل کی اورکراچی منتقل ہو گئے۔ جہاں پر انہوں نے ٹی وی کے فنی سفر کا آغاز کیا۔ شفیع محمد شاہ نے کئی معروف ڈراموں میں کام کیا جس سے وہ ٹی وی کے بڑے فنکاروں میں شامل ہو گئے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جبکہ مختلف تنظیموں کی جانب سے ان کو متعدد ایوارڈز بھی دیئے گئے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے