Voice of Asia News

انجلینا جو لی کی وینزویلا کے مہاجرین کے کیمپ کا دورہ، بچوں سے گھل مل گئیں

پیرو (وائس آف ایشیا) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے پیرومیں وینزویلا کے مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاجرین کیمپ کے دورے کے دوران ہالی ووڈ اداکارہ وہاں موجود بچوں میں گھل مل گئیں ۔اس موقع پر مہاجر کیمپ میں موجود ڈانس کے شوقین نوجوانوں نے اپنی پرفارمنس بھی پیش کی جنہیں نہایت مہارت سے ڈانس کرتے دیکھ کر انجلینا جولی نے حیرت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے نوجوانوں کی ڈانس پرفارمنس کو بہت پسند کیا ،اداکارہ نے کیمپ میں کافی وقت گزارا اور مہاجرین کے مسائل بھی سنے۔انجلینا جولی نے کیمپ میں بات چیت کرتے ہوئے وینزویلا کے مہاجرین کی ہمت کو سراہا ہوئے کہا ہے کہ وہ بے حد مضبوط ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے