Voice of Asia News

بالی ووڈ اداکارہ ششمیتا سین نے 43ویں سالگرہ منائی

ممبئی( وائس آف ایشیا)بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین نے اپنی 43 ویں سالگرہ منائی۔بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ اور سا بقہ مس یو نیورس سشمیتاسین19نومبر 1975 کو بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر حیدر آباد میں پیدا ہوئیں۔سشمیتانے1994میں اپنی لازوال مسکراہٹ اور خوبصورتی کی بدولت مقا بلہ حسن جیت کر مس یو نیورس کا ٹائٹل اپنے نا م کیا۔1996 میں فلم دستک سے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کیا اور 1999میں فلم بیو ی نمبر ون میں بہترین اداکا ری کے جوہر دکھا کر بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کیا۔اس کے علاوہ سشمیتاسین نے متعدد بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیگر کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کر رکھے ہیں۔میڈیا میں گردش کررہی خبروں کے مطابق سشمیتاسین نے اپنے سیعمر میں 15 برس چھوٹے دوست 27 سالہ بھارتی ماڈل روہمن شاول سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں آئندہ سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے